عمران خان کو عرصے سے یہ خوش فہمی ہے کہ سارا پاکستان کسی سونامی کا منتظر ہے اور اس انقلاب کے لئے کسی غیبی طاقت نے انہیں چن لیا ہے.٢٠١٣ کے الیکشن سے پہلے اور الیکشن کے بعد، عوام نے انھیں کئی بار واظع اشارے دیے ہیں کہ وہ ان کا انتخاب نہیں پر خان صاحب میں نہ مانوں کی رٹ لگائے ہوئے ہیں
عوام نے الیکشن سے پہلے ہونے والے جائزوں میں اپنے خیالات سے انھیں آگاہ کیا پر انہوں نے یہ جائزے کنڈکٹ کرنے والی تنظیموں (آئ آر آئ اور گیلپ) پر جانبداری کا الزام لگا دیا. عوام نے گیارہ مئی کو مسلم لیگ ن کے حق میں واظع فیصلہ دیا تو خان صاحب نے دھاندلی کا شور مچایا. متعدد ضمنی انتخابات میں بھی عوام نے مسلم لیگ ن کو کامیاب کرا کر خان صاحب کو پیغام دینے کی کوشش کی پر وہ حکومتی مشینری پر الزامات لگاتے رہے. الیکشن ٹریبونلز میں بھی وہ دھاندلی کے ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہے اور کئی نشستوں میں خود ان کی جماعت کی بے ضابطگیاں ثابت ہوئیں. نومبر ٢٠١٣ میں ہونے والے سروے کے مطابق بھی مسلم لیگ ن کی مقبولیت میں مزید اضافہ اور تحریک انصاف کی مقبولیت میں کمی ہوئی. عمران خان کے جلسوں میں بھی پہلے جیسا دم خم نہیں رہا. ایسا محسوس ہوتا ہے کہ وہی پچیس پچاس ہزار لوگ ہیں جو ان کے پیچھے شہر شہر گھوم رہے ہیں. راولپنڈی اسلام آباد کے لگ بھگ چھ لاکھ دس ہزار ووٹرجنہوں نے خان صاحب کو ووٹ دیا اپنے شہر میں جلسے پر اکتاہٹ کا شکار رہے اور حاضرین کی تعداد کسی بھی اندازے کے مطابق اس کا دسواں حصّہ بھی نہیں تھی. عوام کی تمام تر کوشش کے باوجود عمران خان یہ ماننے پر راضی نہیں کہ وہ اکثریت کی نمائندگی نہیں کرتے. میری خان صاحب سے صرف اتنی گزارش ہے کہ وہ عوام کو کوئی ایسا طریقہ بتا دیں جس سے وہ ثابت کر سکیں کہ وہ ان کے ساتھ نہیں!!!
----
٢٣ اگست ٢٠١٤
مندرجہ بالا تحریر ١٤ اگست ٢٠١٤ کو شروع ہونے والے، تحریک انصاف کے آزادی مارچ سے پہلے کی ہے. عمران خان نے دعویٰ کیا تھا کہ دس لاکھ افراد ان کے ساتھ اسلام آباد کی طرف حکومت گرانے کے لئے مارچ کریں گے لیکن قوم نے ایک بار پھر ان کی سیاست کو مسترد کیا اور مختلف اندازوں کے مطابق صرف دس سے بیس ہزار لوگوں نے ان کا ساتھ دیا. عمران خان آج بھی پانچ ہزار کے مجمے کو لاکھوں کا بتا کر یہی راگ الاپ رہے ہیں کہ قوم نے ان کے حق میں اپنا فیصلہ دے دیا ہے. میرا آج پھر عمران خان سے وہی سوال ہےعوام کو کوئی ایسا طریقہ بتا دیں جس سے وہ ثابت کر سکیں کہ وہ آپ کے ساتھ نہیں!!

عمران خان 'لاکھوں' کے مجمعے سے خطاب کر رہے ہیں |
No comments:
Post a Comment